سعید احمد سعید : سابق آئی جی ریلویز پولیس مرزا محمد علی انتقال کر گئے
سابق آئی جی ریلویز کی نماز جنازہ ایچ 8 قبرستان اسلام آباد میں رات 9 بجے ادا کی جائیگی،آئی جی ریلویز پولیس رائے طاہر نے مرزا محمد علی کے انتقال پراظہار افسوس کیا، راۓ طاہر نے کہا مرزا محمد علی نے ریلویز پولیس میں لگن کیساتھ فرائض سرانجام دئیے۔
آئی جی ریلویز راۓ طاہر نے بتایا کہ سابق آئی جی مرزا محمد علی ریلویز پولیس میں بطور 17ویں آئی جی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ سابقہ آئی جی ایک ہمدرد انسان اور افسر تھے،اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطاء کرے۔ریلویز پولیس کے افسران اور جوان انکو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
