سٹی42: بھارتی عوام نریندر مودی کی ووٹ چوری کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔ بی جے پی کی لوک سبھا الیکشن میں دھاندلی بھارتی عوام کے سامنے بے نقاب ہونے کے بعد عوام میں یہ بحث ہو رہی ہے کہ دھاندلی کے ساتھ ویراعظم بننے والے نریندر مودی کے بڑے بڑے فیصلوں کی اخلاقی حیثیت کیا ہے۔
بھارت کے عوام اب کھلے عام مودی کی ووٹ چوری کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، بی جے پی کی دھاندلی بھارتی عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے۔
اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے جعلی مینڈیٹ سے بنی نریندر مودی سرکار کا دھاندلی زدہ چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ بھارتی عوام ووٹر فہرستوں کی دھاندلیوں اور بے ضابطگیوں کو دنیا کے سامنے لا رہے ہیں۔
بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ ’’مودی جی نے ایسا نظام کھڑا کر دیا ہے کہ عوام کسی اور کو ووٹ دیتے ہیں مگر نتیجہ سیدھا مودی کے کھاتے میں ڈالا جاتا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی نے اکیلے بھارتی میڈیا کے سامنے مودی کی ووٹ چوری کا پردہ فاش کیا۔ مودی کے معمولی امیدوار کو بھی تین تین، چار چار لاکھ ووٹ کے مارجن سے جتوایا جا رہا ہے۔ زمینی حقائق سے ثابت ہے کہ ہم کانگریس یا دیگر جماعتوں کو ووٹ دیتے ہیں۔
بھارتی عوام کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’’رپورٹس بتاتی ہیں کہ لوگ کسی اور جماعت کو ووٹ دیتے ہیں اور جیت بی جے پی رہی ہے۔‘‘
بھارتی عوام اب جان چکے ہیں کہ بی جے پی کی جیت عوامی مینڈیٹ نہیں بلکہ درجنوں لوک سبھا حلقوں میں ووٹوں کی بڑے پیمانہ پر چوری کا نتیجہ ہے۔ بھارتی عوام، مودی سرکار کے جھوٹے دعوے اور جعلی ہتھکنڈوں کو مسترد کر چکی ہے۔