سٹی42ؒ: سابق پاکستانی کرکٹ کپتان وسیم اکرم پر آن لائن جوئے کے پلیٹ فارم کی تشہیر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ایک شہری نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں وسیم اکرم کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے درخواست دائر کی ہے۔
درخواست گزار محمد فیاض کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم نے ایک بھارتی بیٹنگ کمپنی کے ساتھ بطور برانڈ ایمبیسیڈر معاہدہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں وسیم اکرم کو اس پلیٹ فارم کی تشہیر کرتے ہوئے اور لوگوں کو اس میں شامل ہونے کی دعوت دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ کے مطابق وسیم اکرم کے اقدامات پاکستان میں جوئے کو فروغ دینے کے مترادف ہیں جو کہ ملک میں غیر قانونی ہے۔ درخواست میں 2016 کے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کے تحت وسیم اکرم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔