ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں تمام صوبوں پر بازی لے گیا

پنجاب جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں تمام صوبوں پر بازی لے گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلی  مریم نواز شریف کا ، پنجاب جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں تمام صوبوں پر بازی لے گیا۔ 

  جنگلی حیات اور بقا کے خطرے سے دو چار جانوروں اور پرندوں کے تحفظ کیلئے صوبہ پنجاب جدید ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہو گیا ہے۔ پنجاب میں کالے ہرن اور تلور کا جدید تھرمل ٹیکنالوجی کی مدد سے پتہ لگانے کا آغاز  ہوگیا ہے۔

 وزیراعلی پنجاب نے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی تجویز پر تھرمل ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد جدید ماہرین کی مدد سے صوبہ پنجاب کے محکمہ جنگلی حیات نے تھرمل ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا ۔

 تھرمل ٹیکنالوجی جانوروں کے جسم سے خارج ہونے والی حرارت سے ان کا پتہ لگاتی ہے ،پنجاب وائلڈ لائف اینڈ پارکس ڈیپارٹمنٹ نے ابتدائی امیجز حاصل کر لئے ،آزمائشی آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کی مدد سے کالے ہرن کی تصاویر حاصل کی گئیں ۔

مریم اورنگزیب  کا کہناہے کہ تھرمل ٹیکنالوجی اور اے آئی کے استعمال سے بقا کے خطرے سے دو چار جنگلی حیات کا تحفظ ممکن ہو سکے گا ، پاکستان  میں پہلی بار تمام جنگی حیات کا سروے ہو رہا ہے تا کہ ان کی تعداد، رہائش کے مقامات اور تحفظ کے لئے ضروری ڈیٹا حاصل ہو سکے۔