سعود بٹ: نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 5سال سے بند ایل ڈی اے اسفالٹ پلانٹ فنکشنل کر دیا۔
محسن نقوی نے ہفتہ کے روز اسفالٹ پلانٹ کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مینیجمنْٹ کو اسفالٹ پلانٹ کے دھواں کو کنٹرول کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اسفالٹ پلانٹ پر کام کرنے والے ورکرز کی سیکورٹی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے پلانٹ پراجیکٹ پر بریفننگ دی۔
اسفالٹ پلانٹ فعال ہونے کے بعد ایل ڈی اے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لئے اسفالٹ مارکیٹ سے خریدنے کے اضافی اخراجات کرنے سے بچ گیا۔ اب ایل ڈی اے شہر کی سڑکوں کی مرمت اور پیچ ورک خود کرےگا اور اس کام پر اخراجات ماضی کے مقابلہ میں بہت کم ہوں گے۔
اسفالٹ پلانٹ 2018 سے بند تھا، وزیراعلی محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر اسے دوبارہ قابل استعمال بنا دیا گیا۔
اسفالٹ پلانٹ کے تمام انتظامی امور ٹیپا، ایل ڈی اے سرانجام دے گا۔سڑکوں کی مرمت و بحالی کے لیے ٹیپا ایل ڈی اے میں ایم اینڈ آر سیکشن قائم کردیا گیا ہے۔
چیف سیکرٹری ، کمشنر ،ڈپٹی کمشنر، سی سی پی او اور دیگر بھی اسفالٹ پلانٹ پر بریفنگ میں موجود تھے۔