ویب ڈیسک: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے سوشل میڈیا صارف سے نوک جھوک کے بعد اس سے معذرت کرلی۔
گزشتہ روز قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے اپنی کچھ تصاویر ایکس (سابقہ ٹوئٹر ) پر شیئر کیں جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا 'کیا میری ماڈلنگ اسکلز بہتر ہوئیں؟ میں اپنی ٹیم سے سیکھ رہا ہوں'۔
یہ بات ڈھکی چھپی نہیں کہ حسن علی اور شاداب خان کی قومی ٹیم میں گہری دوستی ہے، حسن نے اپنے دوست کی اس ٹوئٹ پر محبت بھرے لہجے میں لکھا 'میں صدقے واری جاؤں اپنے یار پہ، ماشاءاللہ نظر نہ لگ جائے'۔
Mai sadqy jaon wari jaon apny yaar pa
— Hassan Ali ???????? (@RealHa55an) August 18, 2023
Maa Sha Allah nazar na lag jaye ???? https://t.co/PShjcCnO8v
حسن کے اس ردعمل پر علی حسنین شاہ نے ٹوئٹ کی جنہیں کرکٹر کا یہ انداز کچھ پسند نہیں آیا۔
صارف نے حسن علی، ٹیم مینیجر اور پی سی بی کو مینشن کیا اور لکھا 'خدا کے لیے، آپ ایک انٹرنیشنل کرکٹر ہیں، ٹیم مینیجر اور پی سی بی کرکٹرز کو سکھائے کہ سوشل میڈیا کیسے استعمال کرنا ہے'۔
For God's Sake @RealHa55an
— Ali Hasnain Shah???????? (@ali_hasnainshah) August 18, 2023
You are an international cricketer...!!@TheRealPCBMedia @Rehan_ulhaq @TheRealPCB at least educate them how to use social media platforms https://t.co/68myw7Te7Yصارف کی ٹوئٹ پر قومی کرکٹر جواب دیے بنا نہ رہ سکے، انہوں نے کہا 'بھائی علی حسنین ویسے میں نے کچھ غلط یا برا نہیں لکھا، لیکن پھر بھی، کہیں نہ کہیں آپ کو برا لگا ہو تو معافی چاہتا ہوں'۔
Bhai Ali Hasnain wasy Maine kuch galt ya bura ni likha, Lekin phrr be kahi na kahi pa ap Ko bura laga ho tu maafi chahta hon. https://t.co/gyvXZCFExT
— Hassan Ali ???????? (@RealHa55an) August 19, 2023