ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں دو افر ا دکا قتل

شہر میں دو افر ا دکا قتل
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقا ص احمد:ڈیفنس سی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پراپرٹی ڈیلر جبکہ ہیئر میں سیکورٹی گارڈ نے سپروائزر کو قتل کر دیا ،ادھر ہنجروال کے علاقے میں قبرستان سے لاش برآمد پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کرکے کارروائی شروع کر دی .

ہئیر پولیس کے مطابق سیکورٹی گارڈ کے ہاتھوں سپروائزر کے قتل کا واقعہ وارڈہ شادی والا گاوں میں پیش آیا,55 سالہ قربان کو سیکورٹی گارڈ جاوید نے کلہاڑی کے وار سے قتل کیا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دنوں کے مابین ڈیوٹی کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جو قتل کا باعث بنی,ادھر ڈیفنس سی کے علاقے برکی روڈ پر نامعلوم افراد نے پراپرٹی ڈیلر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا پولیس نے مقتول طارق جاوید کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ۔

پولیس کے مطابق ہنجروال کے علاقے میں قبرستان سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے مردہ خانے منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے جلد قتل کے محرکات سامنے آجائیں گے۔