پوٹلی، پوٹلی میں راکھ، راکھ میں تعویذ؛ زمان پارک کےپراسرار  راز سےپردہ اُٹھ گیا

Bushra Bibi, Zaman Park raid, City42
کیپشن: Serene Capture
سورس: 24News HD
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پیالے میں  پوٹلی، پوٹلی میں راکھ، راکھ میں تعویذ؛سینئیر پولیس افسر عمران کشور کے مطابق جب وہ عمران خان کی گرفتاری کے لئے زمان پارک ان کے گھر گئے تو وہاں انہیں یہ پراسرار مناظر  دیکھنے کو ملے۔

بشریٰ بی بی  نے ان چیزوں کو ہاتھ نہ لگانے کے لئے کہا اور ان اشیا کی طرف جانے والوں سے مزاحمت بھی کی۔ 

پولیس کے افسران تو اس کہانی کو اب تک سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن تحریک انصاف کے چئیرمین کے قریب ترین رہنے والے مشہور مذہبی شخصیت مفتی قوی نے اس سارے پراسرار سلسلہ کے روؤزا کھول دیئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی پوٹلی نے عمران خان کی ہر خواہش پوری کی۔ 

مشہور مذہبی شخصیت مفتی قوی نے کہا کہ یہ ایسا عمل ہے جس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، اور ایسا کوئی عمل قرآن ، دین یا اسلام میں نہیں جسے پڑھ کرآپ یہ سمجھیں کہ آپکو جیل سے جلدی ریائی مل جائے۔ خان صاحب سے میرا بہت اچھا تعلق رہا۔ میں ان کو مضبوط عقیدے والا سمجھتا تھا، اور ان کی رہنمائی کرتا تھا، لیکن میری ان سے دوری اس وقت پیدا ہوئی جب میں نے دیکھا کہ ایک طرف اِیَّاکَ نَعۡبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسۡتَعِیۡنُ ہے اور دوسری طرف ایک محترمہ کے عملیات پر انہیں اتنا یقین ہے کہ اگر اس موقع پر نکاح ہوجائے تو یہ بن جائیں گے یا وہ بن جائیں گے۔۔۔۔۔