ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر
کیپشن: INTERNET
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  ملک بھر میں پی ٹی سی ایل انٹر نیٹ سروس اچانک بند ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق بروز جمعہ پورے ملک میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس متاثر  ہوئی جس کی وجہ سے نجی اداروں ، دفاتر  اور گھروں میں کافی  مشکل کا سامنا کرنا پڑا ۔ ترجمان پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ ڈیٹا نیٹ ورک میں مسئلے کی وجہ سے انٹرنیٹ تسلسل کے مسائل پیدا ہوئے۔پی ٹی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں تکنیکی خرابی ہوئی جس سے پنجاب اور خیبر پختون خوا کے اکثر شہروں میں انٹر نیٹ سروس متاثر ہوئی ۔

اس حوالے سے پی ٹی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسئلے کی اطلاع دی گئی ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں ۔