ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم اورنگزیب کا عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ

Maryam Aurangzeb
کیپشن: Maryam Aurangzeb
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین  پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔

 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  اگر ایف آئی اے شہباز شریف کو گرفتار کرسکتی ہے تو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو بھی گرفتار کرنا چاہیے، عمران خان کا کام فتنہ پھیلانا اور بہتان تراشی ہے ، وہ قوم کو گم راہ کر رہے ہیں،چار سال توشہ خانہ لوٹا جاتا رہا،اس وقت وزیراعظم عمران خان تھے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جب پاکستان میں کرپشن کی بات کی اس وقت بھی وزیر اعظم عمران خان تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران دور میں صحافیوں پر تشدد ہوا اور پروگرامز بند کیے گئے ، میڈیا واچ کے عالمی اداروں نے عمران خان کو پریڈیٹر قرار دیا،ان کے کرائے کے ترجمان میڈیا کے خلاف مہم چلاتے تھے، عمران خان کے دور میں میڈیا کے خلاف کالے قانون بنائے گئے ، چار سال عمران نے نیب اور ایف آئی اے کو یرغمال بنایا ہوا تھا۔