(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں سینکڑوں اوباش نوجوانوں کی ٹک ٹاکر خاتون سے بدتمیزی کا واقعہ، سی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، کیمروں نے نیاپنڈورا باکس کھول دیا ۔
#lahoreincident CCTV footage pic.twitter.com/nXdyY8Bg4G
— Ibrar Ahmad (@ibrar73) August 19, 2021
لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یوم آزادی 14 اگست کے روز شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں 400 منچلوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرام خاتون سے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ دیے، ہوا میں اُچھالتے رہے، دست درازی کے شرمناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنےآگئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کے ساتھ دست درازی کا واقعہ دن کی روشنی میں شروع ہوا، خاتون مینار پاکستان کے نیچے ساتھیوں کے ساتھ جا رہی تھی، ابتداء میں لوگ خاتون کے ساتھ سیلفیاں بنا رہے تھے، بعد ازاں ہجوم نے ٹک ٹاکر خاتون کا پیچھا کرنا شروع کردیا،خاتون آسانی سے گراؤنڈ سے باہر جا سکتی تھی کیونکہ بڑے ہجوم کو واحد سکیورٹی گارڈ منع کر رہا ہے تاہم آہستہ آہستہ ہجوم بڑھتا گیا۔
Minar-e-Paksitan Incident footage pic.twitter.com/ZmnuBqi1Ay
— Ibrar Ahmad (@ibrar73) August 19, 2021
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مینار کے عین نیچے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے خاتون کو گھیر لیا اور ٹک ٹاکر پر حملہ کردیا، کپڑے پھاڑ دیئے اور گیند کی طرح ہوا میں اچھالتے رہے، روشنی سے اندھیرا ہو گیا لیکن واقعہ جاری رہا, حیرت کی بات یہ ہے کہ لوگ خاتون کو بچانے کے برعکس موبائلز پر ویڈیوز بناتے رہے۔
#minarepakistan incident CCTV footage pic.twitter.com/EJgIfQLRcA
— Ibrar Ahmad (@ibrar73) August 19, 2021
دوسری جانب مینار پاکستان گراؤنڈ میں 60 سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں لیکن آدھے سے زیادہ 35 کیمرے خراب ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم ابھی تک پولیس کسی ایک شخص کو بھی گرفتار نہیں کرسکی۔
واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ویڈیو کے مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا، وزیراعظم عمران خان نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا، عمران خان کا کہنا ہےکہ واقعے میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
۔