سپاٹ فکسنگ کیس، شرجیل خان کا اعتراف جرم

سپاٹ فکسنگ کیس، شرجیل خان کا اعتراف جرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے مرکزی کردار بلے باز شرجیل خان نے اعتراف جرم کرلیا، پی سی بی شعبہ اینٹی کرپشن اور ویجی لینس نے شرجیل خان کو بحالی پروگرام کے طریقہ کار سے آگاہ کردیا۔

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس کا ڈراپ سین، مرکزی کردار شرجیل خان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا، بلے باز نے پی سی بی اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی حکام سے ملاقات میں پی سی بی، ٹیم، شائقین کرکٹ اور اہلخانہ سے معافی مانگ لی ہے۔

بلے باز شرجیل خان نے اپنے وکیل شیغان اعجاز کے ہمراہ پی سی بی اینٹی کرپشن اینڈ ویجی لینس کمیشن سے ملاقات کی، ملاقات میں بلے باز نے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں اعتراف جرم کیا۔

بورڈ حکام سے ملاقات کے بعد پی سی بی ہیڈکوارٹر کے باہر شرجیل خان نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے گریز کیا۔ ان کے وکیل شیغان اعجاز کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام شرائط مکمل کر دیں، یتیم خانوں کے دوروں سمیت اینٹی کرپشن کوڈ پر لیکچر لینا اور دینا ہوں گے۔

پی سی بی کی اینٹی کرپشن اینڈ ویجی لینس کمیشن کی جانب سے بلے باز کے بحالی پروگرام کا طریقہ کار طے کیا گیا۔ بحالی پروگرام مکمل ہونے کے بعد بلے باز کی مرحلہ وار کرکٹ میں واپسی ہوگی۔