سٹی 42 : (اسلام آباد)تھانہ مارگلہ کی حدود سے چائنیز میاں بیوی کی گمشدگی کا واقعہ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں ۔
اسلام آباد سے دو چینی شہری پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے، چین شیجون اور بیوی لی شیاو چیونگ اسلام آباد کا ایک سیکٹر ایف 8 میں واقع اپنے گھر سے کھانا کھانے نکلے ۔ دونوں میاں بیوی واپس گھر نہ آئے، جس کے بعد کولیک چائنیز باشندے کی درخواست پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کر رہئے ہیں، جلد کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز سے لاپتہ چائنیز میاں بیوی سے کسی کولیک کا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔