ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار کی پولینڈ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو، باہمی تعاون مزید بڑھانے کا عزم

اسحاق ڈار کی پولینڈ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو، باہمی تعاون مزید بڑھانے کا عزم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ رادوسلاو سیکورسکی سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور پولینڈ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان اور پولینڈ کی جانب سے باہمی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ 

دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پولش وزیر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ اس کے علاوہ امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتکاری اور مذاکراتی کوششوں کو سراہا گیا ۔