سٹی 42:ایران امریکا مذاکرات کے تناظر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں کلاسز کو آن لائن منتقل کر دیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوموار 20 اپریل سے تمام کلاسز آن لائن ہوں گی اور تدریسی عمل شیڈول کے مطابق جاری رکھا جائے گا۔
انتظامیہ نے مڈٹرم امتحانات بھی ملتوی کر دیے ہیں، جن کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آن لائن کلاسز میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔