ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکوال: زائرین سے بھری بس الٹ گئی،30 افراد زخمی،2کی حالت تشویشناک

چکوال: زائرین سے بھری بس الٹ گئی،30 افراد زخمی،2کی حالت تشویشناک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:چکوال کے قریب دربار آہو باہو کے مقام پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں زائرین سے بھری بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کلرکہار کے قریب آہو باہو موڑ پر اس وقت پیش آیا جب سیالکوٹ جانے والی بس بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ بس میں سوار زخمیوں میں 11 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔

تمام زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر کلرکہار منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جن کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار محمد افضال بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق متاثرہ افراد کا تعلق تحصیل سمڑیال، ضلع سیالکوٹ سے ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے اور امدادی سرگرمیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔