دورِ نایاب: وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نےحلقے میں مکمل ہونیوالے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ پہنچنے پر عمائدین اور لیگی کارکنان نے بلال یاسین کا پرتپاک استقبال کیا وزیر ہاؤسنگ نے مجوزہ منصوبہ بندی اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی اور بتایا کہ صاف پانی کیلئے فلٹریشن پلانٹس مکمل فعال کروائے جارہے ہیں۔
وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے مزید کہا کہ رواں سال پنجاب کی تاریخ کے ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کئے جائیں گےاُنہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ اگلا مالی سال بھی ترقیاتی و فلاحی کاموں کی نئی مثال لائے گا۔