ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلال یاسین کا حلقے کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

بلال یاسین کا حلقے کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درِ نایاب: وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے اپنے حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ہے۔

دورے کے دوران حلقے کے عمائدین اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے بلال یاسین کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ نے مجوزہ منصوبہ بندی اور عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹس کو مکمل طور پر فعال بنایا جا رہا ہے۔

بلال یاسین کا کہنا تھا کہ رواں سال پنجاب کی تاریخ کے ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کیے جائیں گے، جبکہ اگلا مالی سال بھی ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کے حوالے سے نئی مثال قائم کرے گا۔