ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری شدید پریشان، دودھ و دہی کی قیمتیں بے قابو!

 شہری شدید پریشان، دودھ و دہی کی قیمتیں بے قابو!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول: بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ دکاندار من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لٹر مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہی دودھ 200 سے 240 روپے فی لٹر فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح دہی کی قیمت بھی بے قابو ہو چکی ہے اور 220 سے 250 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

شہریوں نے انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ ریلیف مل سکے۔