ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں گندم کٹائی سیزن شروع، آٹے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

پنجاب میں گندم کٹائی سیزن شروع، آٹے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:پنجاب بھر میں گندم کی کٹائی کا سیزن شروع ہو گیا ہے، تاہم دوسری جانب آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافے نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں سیزن کے لیے گندم کی سرکاری قیمت 3500 روپے فی من مقرر کی گئی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں گندم 88 روپے فی کلوگرام کے حساب سے دستیاب ہے۔

 نجی کمپنیاں آٹا مہنگے داموں فروخت کر رہی ہیں اور فی من آٹے کی قیمت 7200 روپے تک وصول کی جا رہی ہے۔ اسی طرح آٹا 180 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے، جو مقامی سطح پر لاگت سے کہیں زیادہ ہے۔

مقامی منڈی میں گندم کی پسائی 400 سے 500 روپے فی من مقرر ہے، جس کے بعد ایک من آٹا تقریباً 4000 روپے میں تیار ہوتا ہے۔ اس حساب سے فی کلو آٹے کی قیمت 98 سے 108 روپے کے درمیان بنتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نجی کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں اس قدر اضافہ غیر معمولی ہے اور اس پر حکومتی نگرانی ضروری ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔