ویب ڈیسک:سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے الزام عائد کیا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف جنگ میں الجھا دیا ہے۔
اپنے بیان میں کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ کا فیصلہ امریکی عوام کی خواہشات کے برعکس ہے اور اس سے امریکی فوجیوں کی جانیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ ایسی ہے جس میں عوام کی کوئی دلچسپی نہیں، مگر اس کے باوجود امریکہ کو اس میں شامل کر دیا گیا۔
ان کا مؤقف تھا کہ ٹرمپ کو ایک ایسے تنازع میں دھکیلا گیا ہے جس کے نتائج نہ صرف امریکہ بلکہ خطے کے لیے بھی سنگین ثابت ہو سکتے ہیں۔