ویب ڈیسک:اٹک کے علاقے بسال میں کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق پنڈی گھیب کے گاؤں کسراں کا نوجوان کرکٹر امان اللّٰہ کرکٹ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان کرکٹر ریلوے گراؤنڈ بسال میں کرکٹ میچ کھیل رہا تھا ،اس دوران اس کو دل کا دورہ پڑا اور وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔
ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے اسے اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔