ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں KFC  آؤٹ لیٹس پر 20 حملے افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہیں؛ طلال چوہدری

 ملک بھر میں KFC  آؤٹ لیٹس پر 20 حملے افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہیں؛ طلال چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42  : وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے نام پر سرمایہ کاروں پر حملے قابلِ مذمت ہیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے KFC کے آؤٹ لیٹس پر حملوں کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک بھر میں KFC  آؤٹ لیٹس پر 20 حملے افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ میں ایک قیمتی جان ضائع ہونا افسوسناک سانحہ ہے۔ طلال چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم اور وزارت داخلہ کی جانب سے تمام صوبوں کو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ یقینی بنانے کیلئے واضح ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ 

 طلال چوہدری نے کہا کہ عالمی فوڈ چینز نے پاکستان میں 100 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے، یہ کمپنیاں 100 فیصد واجب الادا ٹیکس ادا کرتی ہیں، جبکہ مقامی ہوٹل ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہے سی پیک ہو یا مائنز اینڈ منرلز، غیر ملکی سرمایہ کار ہمارے تاج کا قیمتی نگینہ ہیں۔

 طلال چوہدری نے کہاکہ ریکوڈک، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور سی پیک میں سرمایہ کاری ہمارا قومی فخر ہے، اگرچہ ہم فلسطین میں ہونے والی سنگین ناانصافی کو تسلیم کرتے ہیں، فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے نام پر سرمایہ کاروں پر حملے قابلِ مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرنے والوں پر حملہ ناقابلِ جواز ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اس موقف کو واضح کرنے اور غلط فہمی دور کرنے کیلئے متعلقہ فتوے میڈیا سے شیئر کیے جا چکے ہیں، سرمایہ کاروں پر حملہ کرنے والوں سے دہشت گردوں کی طرح نمٹا جائے گا، جب تک پرتشدد واقعات بند نہیں ہوں گے، عالمی سرمایہ کاری ممکن نہیں۔