آسمانی بجلی  گرنے سے مکان جل کر خاکستر ، لاکھوں روپے مالیت کا نقصان

آسمانی بجلی  گرنے سے مکان جل کر خاکستر ، لاکھوں روپے مالیت کا نقصان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مبارک حسین اعوان: ضلع جہلم ویلی کی تحصیل چکار کے نواحی علاقے کڑلی ہڑیالہ میں آسمانی بجلی گر گئی۔ 

آسمانی بجلی  گرنے سے دو منزلہ رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گیا، مکین گھر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سےمعجزانہ طور پر بچ گئے، البتہ لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔ 

آسمانی بجلی گرنے سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔