صدر مملکت کا اتحادی حکومت کو بڑا جھٹکا

صدر مملکت کا اتحادی حکومت کو بڑا جھٹکا
کیپشن: President Dr. Arif Alvi, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک بار پھر اتحادی حکومت کو بڑا جھٹکا دے دیا.

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 دستخط کیے بنا ہی واپس بھیج دیا ہے۔اس حوالے سے صدر مملکت کا کہنا ہے کہ قانون سازی کی اہلیت، بل کی درستگی کا معاملہ اعلیٰ ترین عدالتی فورم کے سامنے زیرسماعت ہے، معاملہ زیر سماعت ہونے کے احترام میں بل پر مزید کوئی کارروائی مناسب نہیں۔

  واضح رہے کہ اتحادی حکومت نے  چیف جسٹس کے ازخود نوٹس لینےکے اختیار کا قانون پارلیمنٹ سے منظور کروا لیا ہے ، جس کی حتمی منظوری صدر مملکت ڈاکٹڑ عارف علوی  کے دستخط سے ممکن ہونا تھا لیکن اب دوسری بار صدر مملکت کی جانب سے بنا دستخط کے  بل واپس بھیج دیا گیا ہے اور آئینی اعتبار سے   اب بل خود کار طریقے سے 10 بعد عمل میں آ جائیگے ۔

Bilal Arshad

Content Writer