ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’آج ملک کی تاریخ کا سنہرا دن ہے‘

’آج ملک کی تاریخ کا سنہرا دن ہے‘
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ آج ملک کی تاریخ کا سنہرا دن ہے۔

ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے آج کے دن صدر کو حاصل اختیارات پارلیمان کو واپس کیے تھے۔انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے ذریعے سابق صدر آصف علی زرداری نے جمہوریت کو مضبوط کیا، آج کے دن خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے عوام کو شناخت ملی۔ شازیہ مری کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے صوبوں کو خودمختاری دے کر وفاق کو مضبوط کیا، اٹھارہویں آئینی ترمیم وفاق اور تمام اکائیوں کے درمیان میثاق ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے ثمرات کی وجہ سے پارلیمنٹ تیسری بار اپنی مدت پوری کر رہی ہے، پارلیمنٹ بااختیار ہو گی تو باہر سے مداخلت ختم ہو گی۔

Ansa Awais

Content Writer