ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا ثنااللہ کا عمران خان کو عید سے قبل اہم مشورہ

رانا ثنااللہ کا عمران خان کو عید سے قبل اہم مشورہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کو عید اطمینان سے گزار نے کا مشورہ دے دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ  نے کہا کہ  لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روکا ہے، قانونی طریقے سے نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اطمینان سے عید گزاریں، وفاقی حکومت ان کے خلاف کسی آپریشن کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی جج کی تعیناتی کے پیچھے لابنگ ہی نظر آتی ہے، اسی لابنگ کا نتیجہ ہے کہ آج سپریم کورٹ میں 8 اور 7 کی تقسیم نظر آرہی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer