ڈالر مزید سستا، روپیہ تگڑا ہوگیا

ڈالر مزید سستا، روپیہ تگڑا ہوگیا
کیپشن: Dollar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر کم ہونے کا سلسلے انتہائی سست رفتاری سے جاری ہے۔

گزشتہ روز سستا ہونے والا ڈالر آج کاروبار کے آغاز میں مزید سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا جو کچھ دیر بعد ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 4 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 452 پر آ گیا ہے۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 448 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر