شہر میں24 گھنٹوں کے دوران کتنے  ٹریفک حادثات ہوئے؟

Traffic accidents,24 hour,City42
کیپشن: Rescue 1122
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں ہونے والے 265 ٹریفک حادثات میں 276 افراد زخمی ہو گئے ۔
 ریسکیو 1122کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 265 ٹریفک حادثات ہوئے، حادثات میں مجموعی طور پر 276 افراد زخمی ہوئے، 139 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ، 137 معمولی زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری، غفلت برتنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔