(جنید ریاض)غیر رجسٹرڈ سکولوں میں بچوں کے داخلوں کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا گیا،صوبائی محتسب کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
غیر رجسٹرڈ سکولوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیاگیا ہے، اس حوالےسے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ایجوکیشن اتھارٹیز دو دنوں کے اندر اندر غیر رجسٹرڈ سکولوں کا ریکارڈ مہیا کریں گے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے غیر رجسٹرڈ سکولوں میں داخلوں کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا گیا ۔صوبائی محتسب کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔