ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی حکومت کی عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری

نئی حکومت کی عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری
کیپشن: Electricity Prices Increase
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی جو کہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ مارچ کے مہینے میں 10 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی، جس سے بجلی کی پیداواری لاگت 94 ارب روپے رہی۔فرنس آئل سے 22 روپے 52 پیسے فی یونٹ میں مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 14 روپے 36 پیسے فی یونٹ رہی اور 17 روپے 35 پیسے فی یونٹ میں ایران سے بجلی درآمد کی گئی جبکہ 27 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نظر ہوگئی۔

نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت 27 اپریل کو کرے گا، منظوری کی صورت میں صارفین پر 30 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔