ویب ڈیسک:سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرلی۔
شیخ رشید کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کی مسجد نبویﷺ میں حاضری کی تصویر جاری کی گئی جس میں بتایا گیا ہےکہ شیخ رشید احمد نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد روضہ رسولﷺ پر حاضری دی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد روضہ رسُول پر حاضری ???????? pic.twitter.com/moodOnhC2T
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 18, 2022
سابق وزیر داخلہ جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی سے اتوار کی شام قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 9731 کے ذریعے جدہ کے لیے روانہ ہوئے تھے۔