متحدہ عرب امارات جانے والوں کیلئے خوشخبری

متحدہ عرب امارات جانے والوں کیلئے خوشخبری
کیپشن: UAE
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات نے وزٹ ویزا 30 کے بجائے 60 دن کا کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے رہائشی ویزا سسٹم میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے اور  وزٹ ویزا 30کے بجائے 60 دن کا کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق والدین اپنے 25 سال کی عمر تک بچوں کو اسپانسر کر کے ویزا دے سکتے ہیں، اس سے پہلے والدین 18 سال تک ہی بچوں کو ویزا دے سکتے تھے ۔

اس کے علاوہ والدین غیرشادی شدہ بیٹی کو غیر معینہ مدت تک اسپانسر ویزا فراہم کرسکتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو اے ای کے گولڈن ویزا سسٹم کو بھی وسعت دی جائے گی  ملازمت کے متلاشیوں بالخصوص گریجویٹس کے لیے نئے انٹری ویزے دستیاب ہوں گے۔

 اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ نئےنظام کا مقصد عالمی قابلیت اور ہنرمند کارکنوں کو راغب کرنا ہے۔