اکمل سومرو:پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کی مانیٹرنگ کا نیا ضابطہ جاری، مانیٹرنگ ایجوکیشن آفیسرز کو پیف کی اجازت کے بغیر سکولوں کی مانیٹرنگ سے بھی روک دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کی مانیٹرنگ کا نیا ضابطہ جاری کردیا گیا اور مانیٹرنگ ایجوکیشن آفیسرز کو پیف کی اجازت کے بغیر سکولوں کی مانیٹرنگ سے بھی روک دیا گیا۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن حکام کا کہنا ہے کہ مانیٹرنگ ایجوکیشن آفیسرز کو پیف کی اجازت کے بغیر سکولوں کی مانیٹرنگ سے روک دیا گیا ہے۔
مانیٹرنگ ایجوکیشن آفیسرز سکول اوقات میں ہی وزٹ کرنے کے پاپند ہوں گے اورمانیٹرنگ ایجوکیشن آفیسرز سکول سربراہان کی اجازت کے بغیر کلاس روم کی انسپکشن بھی نہیں کرسکیں گے،ایجوکیشن آفیسرز سرکاری ٹیبلیٹ میں ذاتی کام کیلئے سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرنے کے مجاز بھی نہیں ہونگے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے ایجوکیشن مانیٹرنگ آفیسرز کیلئے 20 نکاتی پالیسی جاری کر دی گئی۔