منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کی درخواست ضمانت کے حوالے سے بڑی خبر

Shahbaz Sharif
کیپشن: Shahbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف :میاں محمد شہباز شریف کی ضمانت کے فیصلے پر بنچ کے دوججز میں اختلاف کا معاملہ،میاں محمد شہباز شریف کی درخواست ضمانت کے حوالے سے بڑی خبر ، منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت کو سماعت کیلئے فل بنچ کو بھجوادیاگیا۔جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 3رکنی فل بنچ 21 اپریل کو سماعت کرے گا۔
 
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے تین رکنی فل بنچ مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں فل بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔تین رکنی فل بنچ میں جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس سید شہباز علی رضوی شامل ہیں۔ بنچ کے دو ججز نے میاں شہباز شریف کی درخواست ضمانت کے متعلق دو الگ الگ فیصلے دئیے تھے۔جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے شہباز شریف کی ضمانت منظور جبکہ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے مسترد کی تھی۔دو ججز کے اختلافات کے باعث معاملہ چیف جسٹس ہائیکورٹ کوبھجوایاگیا۔اب3رکنی فل بنچ 21 اپریل کو سماعت کرے گا۔

واضح رہے اس سے قبل رجسٹرار آفس نےپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کیس  ریفری جج کی نامزدگی کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا یاتھا ، جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل2رکنی بینچ نےشہباز شریف کی ضمانت کا الگ الگ فیصلہ دیا تھا،جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے شہبازشریف کی ضمانت منظور کی تھی جبکہ جسٹس اسجدجاوید گھرال نے شہبازشریف کی ضمانت مسترد کرتے ہوئےاپنا اختلافی نوٹ تحریر کیا تھا۔