ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی میں اہم قرارداد پیش

punjab assembly
کیپشن: punjab assembly
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم :رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے عالمی بینک کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا مطالبہ تسلیم کرنے سےانکار کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی،عوام سخت مالی مشکلات کا شکار  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی  رابعہ فاروقی نے عالمی بینک کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا مطالبہ تسلیم کرنے سےانکار کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ۔ پنجاب اسمبلی میں جمع  کرائی گئی قرارداد میں  مؤقف اختیار کیا گیا کہ  حکومت پاکستان عالمی بینک کا بجلی مزید مہنگی کرنےکامطالبہ تسلیم کرنےسےانکار کردے اورعالمی بینک  نےپاکستان کو ایک ارب50کروڑ ڈالر کے مزید قرض فراہم کرنے کے لئے سخت شرائط عائد کی ہیں.

گزشتہ ڈھائی سالوں میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہواہے۔عالمی مالیاتی اداروں کی شرائط تسلیم کرنے سے عوام سخت مالی مشکلات کا شکار ہوگئے،عوام کے روح و بدن کا رشتہ برقرار کھنا مشکل ہوگیا،اب عالمی اداروں کے مطالبات ہر گز تسلیم نہ کیے جائیں اورعوام کو مزید کسی مشکل میں نہ ڈالا جائے.