بھارت سے آنیوالی ماں، بیٹی میں کورونا کی تصدیق

 بھارت سے آنیوالی ماں، بیٹی میں کورونا کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بھارت سے آنے والی 2 خواتین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، ایکسپو سنیٹر قرنطینہ منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں، وائرس صوبے کے چھوٹے شہروں میں بھی پھیلنے لگا ہے، گزشتہ دنوں بھارت سے آنے والے 41 پاکستانیوں میں سے 2 خواتین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے جس کے بعد ان کوایکسپو سنیٹر قرنطینہ منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت سے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آنے والے 41 پاکستانیوں میں سے34افراد کو ایکسپو سنٹر جبکہ 7 کو شیخ زید ہسپتال قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا ہے, کورونا وائرس کی تصدیق ہونے والی خواتین میں ساندہ روڑ کی رہائشی 57 سالہ حمیداں بی بی اس کی 32 سالہ بیٹی شامل ہے جن کے کورونا ٹیسٹ پوزٹیو آئے تھے۔
واضح رہے کہ عالمگیر وباء کے باعث دنیا بھر میں 1 لاکھ 55 ہزار سے زائدہلاکتیں ہوچکی ہیں، سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکہ میں جہاں 37160 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے465 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جس کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد7741 ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 94 کیس سامنے آئے جس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3504 ہو گئی تھی، ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق صوبے کے چھوٹے شہروں سے 73 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
ننکانہ 18، قصور 10، شیخوپورہ 13، راولپنڈی 140، جہلم 33، اٹک 2،چکوال 4، گوجرانوالہ 63، سیالکوٹ 56، ناروال 8، گجرات میں 149,حافظ آباد 12، منڈی بہاوالدین 12، ملتان 31، خانیوال 2، وہاڑی 35، فیصل آباد 36، چینیوٹ 8، ٹوبہ 2، جھنگ 6، رحیم یار خان 44، سرگودھا میں 15مریض ہیں۔دیگر شہروں میں میانوالی 11، خوشاب 4، بہاولنگر 8، بہاولپور 7، لودھراں 3، ڈی جی خان 21، لیہ، اوکاڑہ اور پاکپتن میں ایک ایک کیس سامنے آیاتھا۔
ترجمان کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک 41 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 684 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس میں مبتلا 18 مریضوں کی حلت تشویشناک ہے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، کورونا کی علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer