ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کی سالگرہ پر حرا کا مانی کیلئے پیغام

شادی کی سالگرہ پر حرا کا مانی کیلئے پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی حرا اور مانی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے 12 برس بیت گئے۔

اس موقع پر حرا مانی کی ایک دلچسپ اور شرارت بھری پوسٹ سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اپنی مانی کے ہمراہ ایک پرانی تصویر شیئر کی اور مانی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ دیکھو مجھے کیا ملا۔

انہوں نے ہنستے مسکراتے مانی سے کہا کہ مبارک ہو آج ہمیں پورے 12 سال ایک ساتھ ہوگئے ہیں، مجھے اتنا برداشت کرنے کے لیے تمھارا شکریہ۔ اپنی چلبلی فطرت کی وجہ سے شوبز انڈسٹری میں جانی جانے والی حرا مانی نے اگلے 12 سال بھی ساتھ گزارنے کے حوالے سے تنبیہ بھی کر ڈالی۔

حرا نے مانی سے کہا کہ اپنی حفاظتی بند اچھی طرح باندھ لو، پرواز اڑنے میں بس کچھ ہی دیر باقی ہے، کیونکہ یہ ایسی رولرکوسٹر ہے جس سے میں تمہیں اب کبھی اترنے نہیں دوں گی۔

کیپشن کے آخر میں حرا نے شادی کی سالگرہ کی مبارکباد نہایت شرارتی انداز میں دیتے ہوئے کہا کہ شادی کی سالگرہ مبارک ہو پگلے۔