جنید ریاض: محکمہ سکول ایحوکیشن نے سکولوں کو چوتھی اور آخری سہ ماہی کیلئے نان سیلری بجٹ کی مد میں ساڑھے تین ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیے، فنڈز پنجاب بھر کے 50 پچاس ہزارسکولوں کی تعمیر ومرمت پر خرچ کیے جائیں گے۔
محکمہ سکول ایحوکیشن نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کیلئے چوتھی اور آخری سہ ماہی کے لیے این ایس بی کی مد میں فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ یہ فنڈز 50 ہزار سکولوں کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔ چوتھی سہ ماہی کے لیے نان سیلری کی مد میں فنڈز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے اکاونٹس میں ٹرانسفر کیے گئے ہیں۔
اتھارٹی سے تصدیق کے بعد فنڈز سکولوں کے اکاونٹس میں ٹرانسفر کے جائیں گے ۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ نان سیلری بجٹ سکولوں کو بچوں کی تعداد کے حساب سے تقسیم کیے جائیں گے۔