بھاری بل کے ستائے شہری نے لائن سپرنٹنڈنٹ پر چھری سے حملہ کردیا

بھاری بل کے ستائے شہری نے لائن سپرنٹنڈنٹ پر چھری سے حملہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: لیسکو گوالمنڈی سب ڈویژن نے سوا لاکھ روپے کا بل بھجوانے پر لائن سپرنٹنڈنٹ ریکوری پر چھری سے حملہ کر دیا، کمپنی ملازمین نے ملزم مقدر حسین کو موقع پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی گوالمنڈی سب ڈویژن کے صارف مقدر حسین نے لائن سپرنٹنڈنٹ سعید چوہان پر چھری سے حملہ کیا جس کی وجہ سے اس کا ہاتھ زخمی ہو گیا۔ ملازمین نے چیخ و پکار سن کر حملہ آور کو موقع پر پکڑ لیا۔

 صارف مقدر حسین نے بتایا کہ لیسکو نے اسے سوا لاکھ روپے کا بل بھجوا دیا جس کی تصحیح کے لئے وہ تین ماہ سے دفاتر کے چکر لگا رہا ہے۔ تاہم شنوائی نہ ہونے پر لائن سپرنٹنڈنٹ کو خوفزدہ کرنے کے لئے چھری لیکر دفتر پہنچا۔ جس کے بعد ملازمین نے اسے پکڑ لیا۔ صارف مقدر حسین کو حوالہ پولیس کر دیا گیا ہے جبکہ اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دی گئی ہے۔