ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات اور گردونواح میں زلزلےکے جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلےکے جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سوات اور گردونواح  میں  زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں تیسری بارزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے  ہیں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کی زیر زمین گہرائی 105کلومیٹر تھی

زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ تھا۔اس سے قبل 3.1 اور 4.2 شدت کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے

زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔