ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات میں موسلادھار بارش؛ دریا کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری

سوات میں موسلادھار بارش؛ دریا کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سوات کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش جاری ہے، دریائے سوات کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے پیشِ نظر انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ 

سوات کے علاقوں میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کے امکانات بڑھ گئے، موسلادھار بارش سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ پہلے آنے والے سیلاب سے تباہ شدہ گھروں کی بحالی تاحال ممکن نہ ہوسکی، دوبارہ بارشوں نے متاثرہ خاندانوں کی پریشانی بڑھا دی۔ 

سوات انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے، عوام کو دریائے سوات اور ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

سیلاب زدہ علاقوں میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہوچکی ہے، بارش کے بعد نشیبی علاقے متاثر ہونے لگے۔ دوسری جانب ریسکیو ٹیمیں الرٹ ہیں، صورتحال پر کڑی نظر  رکھی جارہی ہے۔