سٹی 42: کاہنہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ ہوئی جس سے 2 افرادزخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق زخمیوں ہونے والوں میں 17 سالہ عمر اور 35 سالہ عادل شامل ہیں ۔ دونوں زخمی طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کردیے گئے ۔
زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں ۔
پولیس نے مزید کہا کہ ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔