ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چترال میں موسلا دھار بارش؛ گرم چشمہ روڈ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند

چترال میں موسلا دھار بارش؛ گرم چشمہ روڈ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چترال شہر اور گردونواح میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث متعدد برساتی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کی وجہ سے گرم چشمہ روڈ ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کردی گئی۔ 

گرم چشمہ روڈ پرایک سوزوکی گاڑی سیلابی ریلےمیں بہہ گئی، تاہم گاڑی سے سواری برقت اترنے کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔ مختلف مقامات پر سیلابی ریلے آنے کے باعث ضلعی انتظامیہ نے گرم چشمہ مین روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے، روڈ کی بندش سےمسافروں کو آمدروفت میں مشکلات کاسامنا ہے، درجنوں گاڑیاں دونوں اطراف پھنسی ہوئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق چترال گرم چشمہ روڈ کی صفائی اوربحالی کے لئےمشینری لگادی گئی ہے،موسم سازگارہونےکی صورت میں روڈ جلد کھول دیاجائے گا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج چترال بھرمیں گرج چمک کے ساتھ  بارش کی پیش گوئی کی ہے۔