ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست کیوں؟ جواب مل گیا

یمن کے ساحل پر سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہے؛ سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام

پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست کیوں؟ جواب مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست کیوں ہے، اس حوالے سے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے سیکرٹری نے اہم بیان جاری کیا ہے۔ 

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے متعلق سوال پر سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ سست ہونے کی وجہ یمن کے ساحل پر سب میرین کیبل کا کٹنا ہے، ایک یا دو نہیں 4 سے 5 کیبل کٹی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو آنے والی 2 کیبلز متاثر ہوئی ہیں، کمپنیوں نے بینڈوتھ متبادل روڈ پر منتقل کی ہے، کیبلز کی بحالی میں 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ تین مزید کیبلز آئندہ  12 ماہ سے 18 ماہ میں آرہی ہیں، تینوں کیبلز پاکستان کو یورپ سے منسلک کریں گی، تین کیبلز کو پاکستان لانے کیلئے معاہدے ہوچکے ہیں۔