ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گراں فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن؛ سینکڑوں گرفتاریاں، ہزاروں جرمانے عائد

گراں فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن؛ سینکڑوں گرفتاریاں، ہزاروں جرمانے عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 لاکھ 3 ہزار 417 مقامات کی چیکنگ کی گئی، اس دوران 12ہزار 580 گراں فروشوں کو جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ 158 گرفتار کرلیے گئے۔ 

کریک ڈاؤن کے دوران 23 کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے، آٹے کی نرخوں میں گراں فروشی پر 902 افراد کو جرمانہ، 5 گرفتار، 2 مقدمات درج کیے گئے۔ چکن و میٹ شاپس کی چیکنگ کے دوران 1186 افراد کو جرمانے عائد، 19 گرفتار، 4 مقدمات درج کیے گئے۔ اسکے علاوہ روٹی کی قیمت میں گراں فروشی پر 520 افراد کو جرمانہ، 27 گرفتار، 3 کیخلاف مقدمات درج کیے گئے۔ 

 پرائس کنٹرول حکام کے مطابق مہنگی چینی فروخت کرنے پر 673 افراد کو جرمانے ، 21 گرفتار کروائے گئے۔ گراں فروشی ،ذخیرہ اندوزی کیخلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی پرسختی سے عملدرآمد جاری ہے۔ اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔