ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خضدار:سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک

خضدار:سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور:خضدار بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 4دہشت گرد ہلاک  ہو گئے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الہندوستان کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق مرنے والے دہشتگرد علاقے میں  دہشت گردی کی کارروائیوں میں  ملوث تھے،سکیورٹی فورسز کا علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

  آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ختم کرنےکیلئے پرعزم ہیں۔