حکومت پنجاب کا معروف اداکار کو مصنوعی ٹانگ لگوا کر دینے کا اعلان

 حکومت پنجاب کا معروف اداکار کو مصنوعی ٹانگ لگوا کر دینے کا اعلان
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: حکومت پنجاب نے اداکار جانو بابا کو مصنوعی ٹانگ لگوا کر دینے کا اعلان کر دیا۔

 سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب علی نواز ملک نے سینیئر جانو بابا کی ٹانگ لگوانے کا ذمہ اٹھا لیا، جانو بابا ذیابطیس (شوگر) کے مریض ہیں اور چند روز قبل ان کی انفیکشن بڑھنے کے باعث ٹانگ کاٹ دی گئی تھی۔ جانو بابا ایک ماہ تک سی ایم ایچ ہسپتال داخل رہے۔ ان کے پاؤں میں زخم ہوگئے، جن کے خراب ہونے پر ڈاکٹرز نے ٹانگ کاٹنے کا فیصلہ کیا تھا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-09-18/news-1695053923-2330.jpg

 ٹانگ کاٹنے کے بعد اب جانو بابا گھر منتقل ہوگئے ہیں۔ حکومت پنجاب جانو بابا کے علاج کے لئے 2 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا تھا جبکہ اب سیکرٹری اطلاعات و ثقافت علی نواز ملک نے ان کی مصنوعی ٹانگ لگوانے کا بھی اعلان کردیا ہے۔