شہر لاہور میں غریب کی سواری بھی خطرے میں

شہر لاہور میں غریب کی سواری بھی خطرے میں
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان :شہر لاہور میں بڑھتے ہوئے جرائم نے غریب کی سواری بھی خطرے میں ڈال دی. 

رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران مختلف تھانوں میں سائیکل چوری کے  414 مقدمات درج ہوئے۔سائیکل چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 123 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا.اقبال ٹاؤن ڈویژن سائیکل چوری کے 81 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ماڈل ٹاؤن اور صدر ڈویژن سائیکل چوری کے 64، 64 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے .سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران 70 سائیکلیں چوری ہوئیں.سٹی ڈویژن میں رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران سائیکل چوری کے 12 مقدمات درج ہوئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سائیکل چوری کی وارداتیں درج شدہ مقدمات سے کہیں زیادہ ہیں،بیشتر متاثرین سائیکل چوری کی درخواست متعلقہ تھانے میں جمع نہیں کراتے۔