ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا کا سیلاب متاثرین کیلئے مزید 3 ملین ڈالر امداد کا اعلان

Flood
کیپشن: Flood
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے مزید 3 ملین ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔

پاکستان ہائی کمیشن آسٹریلیا کے مطابق تباہ کن سیلاب نے33 ملین سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے، ملک کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔آسٹریلیا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے مزید 3 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے.

اس موقع پر پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام مصیبت کی اس گھڑی میں آسٹریلیا کی یکجہتی کو سراہتے ہیں۔پاکستان ہائی کمیشن آسٹریلیاکے مطابق آسٹریلوی امداد ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے دی جائے گی۔

واضح رہے کہ  آسٹریلیا نے اس سے قبل بھی پاکستان کو  2 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی تھی۔